ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی وزیر کلکرنی کو ہٹانے بی جے پی کا ریاست گیر احتجاج یوگیش گوڈر کے قتل کے الزام کو منطقی انجام تک لے جانے بی جے پی کا عزم

ریاستی وزیر کلکرنی کو ہٹانے بی جے پی کا ریاست گیر احتجاج یوگیش گوڈر کے قتل کے الزام کو منطقی انجام تک لے جانے بی جے پی کا عزم

Mon, 27 Nov 2017 10:24:22    S.O. News Service

بنگلورو،26/نومبر (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے مائنس اینڈ جیالوجی ونے کلکرنی کو سدارامیا کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹروں میں 27؍نومبر کو احتجاجات کرے گی۔بی جے پی جس نے دھارواڑ ضلع پنچایت کے رکن یوگیش گوڈرکے قتل میں راست طور پر ملوث ہونے کا کلکرنی پر الزام لگایا ہے اس نے استعفیٰ کے مطالبے کو اس کے منطقی انجام تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ پارٹی کی کور کمپنی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا جہاں کرناٹک کے الیکشن انچارج ریلوے وزیر پیوش گوئل اور پارٹی کے جنرل سکریٹری مرلی دھر راؤ نے ریاستی لیڈروں پر زور دیا کہ وہ موثر حکمت علملیاں تیار کر کے کلکرنی اور کے جے جارج دونوں کو کابینہ سے ہٹانا یقینی بنائیں۔ ایڈی یورپا نے گوڈا کے قتل کی سی بی آئی تحقیق کرانے اور ڈی ایس پی تلاجپاسوسفی کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا جن پر مقدمہ واپس لینے گوڈا کے خاندان پر دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔ ایڈی یورپا نے کہا کہ سدارامیا نے کلکرنی کے خلاف الزامات پر خموشی اختیار کرلی ہے اور اپنے ایک اور وزارتی ساتھی کے جے جارج کا سخت دفاع اختیار کیا ہے جن کو ڈی ایس پی ایم کے گنپتی کی موت کے الزامات کا سامنا ہے۔ بی جے پی دسمبر 10،17،اور جنوری 7کو بنگلورو میں تین کنونشن منعقد کررہی ہے جس میں وزیرخارجہ سشما سوراج اورمرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی حصہ لیں گے۔ پارٹی نے چھ ضلعوں میں 50اسمبلی حلقوں کا احاطہ کر کے وہاں اپنی نوکرناٹک یاترا مکمل کرلی ہے۔ 21دسمبر کو پارٹی ہبلی میں ایک بڑی ریلی منعقد کرگے گی جس میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ شرکت کریں گے۔


Share: